اے ٹی سی فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کریں گے، بھائی نقیب اللہ محسود


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نقیب اللہ محسود کے بھائی عالم شیرمحسود نے کہاہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کریں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالم شیر نے کہا کہ عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔والد انصاف کی امید لیے دنیا سے رخصت ہوئے۔ہمیں ٹرائل کے دوران بھی دھمکیاں دی گئیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے را انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...