الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا 

Jan 26, 2023


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو الیکشن کمشن نے ڈی نوٹیفائی کر دیا جس کے بعد اب تک مجمو عی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے صرف منحرف اراکین اور چھٹیوں کی درخواست دینے والے 2 اراکین باقی رہ گئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کر کے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمشن کو خط لکھا تھا۔ الیکشن کمشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن نے جن اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے ان میں این اے 23چارسدہ I انور تاج، این اے 39ڈی آئی خانII محمد یعقوب شیخ، این اے بونیر II سے گل ظفر خان، این اے 47 اوکاڑہ سے جواد حسین، این اے 55 اٹکI سے طاہر صدیق، این اے 64چکوال۔I سے ذوالفقار علی خان ، این اے 85ایم بی دین۔I حاجی امتیاز احمد چوہدری، این اے 94خوشاب۔II ملک محمد احسن اللہ ٹوانہ، این اے 105فیصل آباد ۔V سے رضا نصر اللہ، این اے 113ٹوبہ ٹیک سنگھ۔III سے محمد ریاض خان، این اے 114جھنگ۔I سے محمد محبوب سلطان، این اے 116جھنگ۔III سے  محمد احمر سلطان، این اے 119شیخوپورہ۔I سے راحت امان اللہ بھٹی، این اے 149ساہیوال۔III رائے محمد مرتضی اقبال، این اے 161لودھراں۔II سے میاں محمد شفیق، این اے 170بہاولپور۔I محمد فاروق اعظم ملک، این اے 179رحیم یار خان۔V جاوید اقبال، این اے 181مظفر گڑھ۔I سے محمد شبیر علی، این اے 188لیہ۔II نیاز احمد، این اے 189ڈیرہ غازی خان۔I خواجہ شیراز محمود، این اے 192 ڈیرہ غازی خان۔IV سردار محمد خان لغاری، این اے 194راجن پور۔II  سردار نصر اللہ خان دریشک شامل ہیں۔ جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منزہ حسن، ڈاکٹر سیمی عبد الرحمان بخاری، ثوبیہ کمال خان، نوشین حمید، روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، رخسانہ نوید، تشفین صفدر، سیمہ ندیم، غزالہ سیفی، نصرت وحید، نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک، ساجدہ بیگم، نورین فاروق خان، عظمہ ریاض، ظل ہما، شاہین ناز سیف اللہ، لال چند، شنیلا رتھ، جے پرکاش، جمشید تھامس شامل ہیں۔
43 پی ٹی آئی ارکان

مزیدخبریں