شریفوں کی انتقامی کارروائیاں بھولیں گے نہیں‘ حساب ہو گا: پرویز الٰہی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے ساڑھے 5 ماہ کے دور حکومت میں کسی ایک سیاسی کارکن کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون سے بھی انہوں نے سبق نہیں سیکھا، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے 16 اپریل کو جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی پر ایوان کے اندر بدترین تشدد کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اراکین اسمبلی پر تشدد میں ملوث سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سابق آئی جی پنجاب کو ہم بھولیں گے نہیں۔ 16 اپریل اور 25 مئی کے واقعات کو بھی نہیں بھولیں گے،  شریفوں کے ظلم کی سیاہ رات الیکشن کمشن کی وجہ سے صرف ڈھائی ماہ کی بچہ سکے کی حکومت ہے پھر ان کے تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب ہو گا۔انہوں نے کہاکہ چودھری وجاہت حسین جیسے سینئر سیاستدان اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ وہ قابل مذمت ہے۔


پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن