کیپ ہٹتے ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر سوا2روپے انٹر بنک میں49پیسے مہنگا


کراچی (کامرس رپورٹر) ڈالر کے ریٹ پر کیپ ختم ہونے کے بعد پہلے دن اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی سوا 2 روپے مہنگی ہو کر 243 روپے کی ہو گئی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوکر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔ ملک میں سونے کا بھاؤ  پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر ایک  لاکھ 90 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 409 روپے کا ہوگیا ہے۔ ادھر  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  13 ڈالر کم ہو کر  1925 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
ڈالر سونا 

ای پیپر دی نیشن