الیکشن کمیشن کے گورنر پنجاب کے پی  کے کو خطوط اپریل میں انتخابات کی تاریخ مانگ لی


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے پنجاب اور خیبر  پی کے میں عام انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو خطوط ارسال کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 9 سے 13 اپریل جبکہ خیبر  پی کے اسمبلی کے لیے 15 سے 17 اپریل کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ الیکشن کمشن نے خط میں کہا کہ گورنر خیبر پی کے میں 15 سے 17 اپریل کے درمیان تاریخ فائنل کرکے حکام کو آگاہ کریں۔ اسی طرح الیکشن کمشن پنجاب میں 13 اپریل سے پہلے انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ خط میں مزید کہا کہ الیکشن کمشن اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد 90 روز میں عام انتخابات کروانا ادارے کی ذمہ داری ہے۔ دریں اثنا  قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلی کی خالی نشستوں سمیت عام انتخابات کے لیے الیکشن کمشن نے وزارت خزانہ سے اضافی گرانٹ مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ اس لیے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ عام انتخابات کے لیے درکار ہوگی۔ درخواست میں مز ید کہا گیا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے منظور شدہ 47 میں سے 25 ارب روپے فوری درکار ہیں۔ 25 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ 25 ارب میں سے بقایا  20 ارب روپے بھی فوری جاری کیے جائیں۔
الیکشن کمشن / خط

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...