پاکستان کو بدنام کرنے کا بھارتی منصوبہ  بے نقاب مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑی


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہوگیا۔ پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے مودی سرکار کے نئے ڈرامہ کا پورا سکرپٹ حاصل کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے۔ فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کئے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔ انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔ منصوبے کے تحت بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے۔ کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنانا دکھایا جائے گا اور منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی۔ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔ منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری کرتے دکھانا ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈا کرنا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبہ پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔
فالس فلیگ آپریشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...