اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی معاون ہم منصب خلعت عبداللہ عطیبی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ خواجہ آصف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب جامع دفاعی تعلقات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سعودی عرب دفاع کے شعبے میں پاکستان کی حمایت چاہتا ہے۔ خواجہ آصف نے دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے سٹرٹیجک تعاون معاہدے کی تجویز پیش کی۔
خواجہ آصف