کسٹمز کے عالمی دن پر اے پی سی اے اے کی نیک خواہشات 

Jan 26, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر) ورلڈ کسٹم ڈے کے موقع پر آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (اے پی سی اے اے) کے چیئرمین مقبول اے ملک اور وائس چیئرمین شیخ محمد طارق نے ملک بھر میں پاکستان کسٹمز کے حکام کے لیے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک مشترکہ بیان میں شیخ طارق نے کہا کہ آئیے ہم کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر تمام کسٹمز حکام کا شکریہ ادا کریں کہ وہ اچھے کام کر رہے ہیں۔ اگر یہ سب نہ ہوتے تو ہمارا ملک مختلف غیر متوقع خطرات سے محفوظ نہ رہتا؛یہ دن رات اپنے تمام فرائض اور ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں؛ تاکہ ہماری معیشت مستحکم ہو اور ریونیو محفوظ رہے۔اس دن کو منانے کے پس منظر اور تاریخ بتاتے ہوئے شیخ طارق نے کہا کہ 15 دسمبر 1950 کو برسلز میں کسٹم کوآپریشن کونسل کا قیام عمل میں آیا اور بعد میں 1994 میں انہیں ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے طور پر منظور کیا گیا۔ بین الاقوامی کسٹم ڈے کی تھیم یہ ہے کہ ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) نے ڈیٹا کلچر کو اپناتے ہوئے اور ڈیٹا ایکو سسٹم کی تعمیر کے ذریعے کسٹم ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ہر سال 26 جنوری کو بین الاقوامی کسٹم ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں کسٹم حکام اور ایجنسیوں کی کا وشوں اور کوششوں کو سراہا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے؛ ان کا مشن کسٹمز اور تجارتی انتظامیہ کو قیادت، رہنمائی اور مدد فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں