لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کے 13ویں فاو¿نڈیشن ڈے کے موقع پر مین کیمپس میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیئرمین ظہور احمد وٹو، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال ، وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی، ایم پی اے اختر باشادہ، سابقہ ڈپٹی میئر راو¿ شہاب الدین اور ایم ڈی اسد وٹو اور رجسٹرار سعید وٹو و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ کیک کٹنگ تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹیز کے ڈینز، صدور شعبہ جات، ڈائریکٹرز ، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹس اور اساتذہ و سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے طلبہ نمائندوں نے شرکت کی۔ کیک کٹنگ تقریب میں یونیورسٹی کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین ظہور احمد وٹو نے کہا کہ آج ہم یونیورسٹی کی 13 ویں سالگرہ منانے پر خوش ہیں اور اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں۔
میں تمام اساتذہ اور اسٹاف کو مبارکباد دیتا ہو کہ جس نے ملکر تھوڑے عرصے میں اس ادارے کو بلندیوں تک پہنچایا ہے۔تقریب کے اختتام میں شرکاءکا فوٹو سیشن بھی ہوا۔