قلعہ دیدار سنگھ: سستے آٹے کی فروخت میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف


قلعہ دیدار سنگھ(حسیب آصف پندھیر سے)گوجرانوالہ محکمہ فوڈ اور فلور ملز کی ملی بھگت سے سرکاری سستے آٹے کی فروخت میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف فلور ملز مقررہ کو ٹے کی سیل پوائنٹس پر فراہمی کی بجائے بڑے پیمانے پر سرکاری گندم کا غبن کرنے میں مصروف ہیں۔جس کے باعث شہری گھنٹوں قطاروں میں انتظار کی اذیت برداشت کر نے کے باوجود آٹے کی خریداری کے بغیر خا لی ہا تھ گھروں کو لو ٹنے پر مجبور ہیں تفصیلات کے مطا بق محکمہ فوڈ کی جانب سے آٹے کے بحران کو ختم کرنے کیلئے ضلع بھر کی 57 فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پر 100 کلو گرام کی 13 ہزار کے قریب گندم کی بوریاں فراہم کی جا رہی ہیں فلور ملز کوانتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم 57 پوائنٹس 35 ہزار سے زائد دس کلو گرام آٹے کے تھیلے فروخت کیلئے مہیا کرنے کا پابند کیا گیا ہے محکمہ فوڈ کے افسران کی ملی بھگت سے فلور ملز مالکان آٹا سیل پوائنٹس پر مقررہ تعداد میں آتے کے تھیلے فروخت کر نے کیلئے بھجوانے کی بجائے کم تھیلے بھجوائے جا تے ہیں جس کے باعث آٹے کے بحران میں کمی آنے کی بجا ئے اضا فہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن