گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صفائی کے ناقص انتظامات پر غیر معیاری آئل اینڈ گھی بنانے والی مل کی پروڈکشن بند کر دی ، سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کے جالے ،کیڑے اور چوہوں کی بھر بھی پائی گئی ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع آئل اینڈ گھی بنانے والی مل پر چھاپہ مار کاروائی کی ، جہاں سٹوریج ایریا میں منشیات کی موجودگی ، گندا کھڑا پینٹ ، مکڑیوں کے جالے ،کیڑے اور چوہوں کی بھر مار پائی گئی، اسی طرح گندے ٹوٹے فرش پر دھول مٹی کے ساتھ پیکنگ میٹریل رکھا ہوا تھا ، ناقص آئل فلٹر کے استعمال کیساتھ ریکارڈ بھی موجود نہ تھا ، جس پر پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی ، اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔