نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سویڈن میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسلام دشمن ہمارے دلوں سے قرآن کی محبت کیسے کم کریں گے اللہ تعالی نے قرآن مجیدکی حفاظت کا ذمہ خود لیاہے کوئی چاہ کر بھی اس کی عظمت اور شان کو کم نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے سرپرست اعلی چوہدری سخاوت علی ڈگرا‘ صدر شہباز احمد کڑھائی والے‘ سردارہاشم علی مان‘ سید واجدشاہ گیلانی‘ حاجی عبدالوحید زرگر‘ ملک یوسف‘اشرف چیمہ‘ آصف علی‘ خالدچشتی‘ سیداعظم علی ‘نصیراحمد‘ آصف علی ‘عامرجمیل ‘ یاسین بھٹی‘ شیخ اعجاز احمد‘ حافظ سیف اللہ‘ابتسام عاشق گجر‘ قاری الیاس ‘مولاناعبدالماجد‘ صداقت علی ڈگرا‘ سید تنویر حسین ‘ چوہدری اورنگزیب پنوں‘ سیدشمیم حیدرشاہ اور مسلم عباس حیدری نے سویڈن میں مقدس اوراق کی بے حرمتی پر شدید ردعمل دیتے کیا۔