شرقپورشریف ( نامہ نگار ) صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ پاکستان کی عوام جان چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ڈی ایم حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہوتے ہوئے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف فریق بن چکا ہے اور تسلسل کے ساتھ غیر آئینی، غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ آزادی رائے کا استعمال کرنے پر فواد چودھری کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان خود فریق بنتے ہوئے کھل کے سامنے آگیا ہے، تاریخ ان سیاہ فیصلوں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔