صفدرآباد (نامہ نگار)انجمن تحفظ حقوق شہریاں صفدرآباد کا اجلاس زیر صدارت صدر خالد حسین سعید ہوا جس میں شہر بھر کی سماجی ، مذہبی ، سیاسی اور کاروباری تنظیموں کے صدور نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صفدرآباد کو تحصیل کا درجہ ملے ہوئے 35 سال کا عرصہ گزر چکا لیکن جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر نہیں ہو سکی ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو روزانہ شیخوپورہ جانا پڑتا ہے ۔انجمن تحفظ حقوق شہریاں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد میں جوڈیشنل کمپلیکس کی منظوری دی جائے ۔
انجمن تحفظ حقوق شہریاں صفدرآباد کا اجلاس ‘ جوڈیشنل کمپلیکس تعمیر کا مطالبہ
Jan 26, 2023