شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان لیبر ونگ کے مرکزی صدر راناعبد السمیع خان کی قیادت میں کارکنوں نے پارٹی رہنماء فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا کارکنوں نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہیں فواد چوہدری اور اس کے بھائی فراز چوہدری اور دیگر پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ امپورٹڈ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے اور وہ انتخابات سے راہ فرار اختیارکرنا چاہتی ہے ۔سیاسی گرفتاریوں سے عوام کی توجہ مہنگائی بیروزگاری بجلی گیس کے بحران سے نہیں ہٹائی جا سکتی ۔
امپورٹڈ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے : رانا عبد السمیع خان
Jan 26, 2023