ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے: اعجاز شاہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سےاعجاز شاہ نے کہا کہ مجھے خدشہ تھا کہ یہ سب ہوگا اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے پارٹی قیادت کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، اس سے لڑنا ہوگا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن