ذرائع کے مطابق کارروائی کی وجہ یہ تھی کہ کمیشن کی طاقت دکھائی جا سکے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی اسے کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے، اور ایک ایسے موقع پر جب الیکشن کا سیزن ہوگا اور یہ کام الیکشن کمیشن کیلئے ایک بہت بڑا کام ہوگا، ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔کارروائی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے طویل مشاورت کے بعد کیا کمیشن ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری حالیہ چند مہینوں کے دوران غیر ذمہ دارانہ زبان کا استعمال کر رہے تھے۔ گزشتہ سال ہی انہوں نے الیکشن کمیشن کیخلاف بیان بازی پر معافی مانگی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر انہیں اسی نوعیت کے کیس کا سامنا ہے جس میں انہوں نے کمیشن کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی اداروں کو توہین کی سوچ کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس اب قانون کے مطابق آگے بڑھے گا، کمیشن اپنا کام آئین و قانون کے مطابق کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔