ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر 3 سال سے بند پاک ایران سفری راہداری گیٹ کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واقعہ گزشتہ 3 سالوں سے بند پاک ایران سفری راہداری گیٹ کھول دیا گیا ہے جو کورونا کے باعث بند تھا جس کے بعد سرحدی علاقوں کے عوام رشتہ داروں سے ملنے ایران جاسکیں گے۔ذرائع کی رپورٹ کے مطابق راہداری گیٹ کھولنے کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے کیا .جس میں سرکاری افسران قبائلی عمائدین اور ایرانی سرحدی ضلع میر جاواہ کے مرزبان گریڈ دوئم بھی موجود تھے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ریگولر بارڈر کمیٹی کے اجلاس میں راہداری گیٹ کھولنے پرباقائدہ اتفاق ہوا تھا۔ اور سرحدی علاقوں کےعوام 15 دن کا خصوصی اجازت نامہ لےکرایران جاتے ہیں۔