ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 255روپے سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی: امریکی ڈالر کے ریٹ پر لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 روپے 54 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 255 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

 ڈالر کی قیمت میں واضح اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 255 روپے پر فروخت ہو رہی ہے.اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر12 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اگر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بات کی جائے تو وہاں پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے.اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا.جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 829 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق روپے کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی کیونکہ پاکستان اپنے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...