چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں غلام محمود ڈوگر کی جے آئی ٹی نے چالان اے ٹی سی گوجرانوالہ میں جمع کرادیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کی جے آئی ٹی کی جانب سے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اے ٹی سی عدالت میں چلان جمع کرادیا گیا ہے جس میں ملزم نوید کو قتل اور اقدام قتل کا ملزم ٹہرا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اے ٹی سی گوجرنوالہ میں تعینات جبار ڈوگر کو جے آئی ٹی میں شامل انور شاہ نے چلان جمع کرایا ہے جو کہ پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزمان کے دباؤ پر جمع کرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کیس کے لئے مقرر 3 پراسیکیوٹرز نے چالان کی مخالفت کی تھی. ان پراسیکوٹرز میں رانا سلطان، طارق اور حافظ اصغر شامل تھے اور ان تینوں کو تفتیش میں قانونی معاملات دیکھنے کے لئے لگایا گیا تھا۔