انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ ادارے کا وفد نویں جائزے کیلئے 31 جنوری کو پاکستان آئے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 9 فروری تک رہے گا۔وفد دورے کے دوران اندرونی و بیرونی پالیسیوں کی پائیداری اور پاکستان کی مالی پوزیشن بہتر بنانے پر بات چیت کرے گا۔ توانائی کے شعبے کی صلاحیت پر بات چیت بھی ہوگی، توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کو کم کرنے کا جائزہ لیا جائے گ۔ا