کویت سٹی (این این آئی)امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے وزیر اعظم شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم الصباح کو نائب امیر مقرر کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شاہی دیوان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر کویت کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم بطور نائب ملکی امور چلانے کے مجاز ہوں گے۔ شاہی دیوان کے مطابق نئے ولی عہد کے مقرر ہونے تک فیصلے پر عملدر آمد ہوگا۔
ڈاکٹر محمد صباح السالم الصباح نائب امیر کویت مقرر
Jan 26, 2024