آج تک کسی حکومت نے کسانوں، زراعت کا نہ سوچا: جہانگیر ترین

Jan 26, 2024

لودھراں (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ہمارا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔ پاکستان میں ترقی ممکن ہے صرف جذبے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو مواقع دئیے جائیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ہمارے منشور کے نکات کو باقی جماعتوں نے بھی سراہا۔ ہم نے اپنے منشور میں کسانوں کے لئے شاندار پیکج دیا ہے۔ آج تک کسی حکومت نے کسانوں اور زراعت کا نہیں سوچا۔

مزیدخبریں