کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کو صوبے میں ویلکم کرتے ہیں۔ سندھ دھرتی کے نوجوان بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو نے سکھایا ہے کہ نہ تیرا نہ میرا، ہم سب کا پاکستان ہے۔ کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں دوڑتی ہے۔ اس بار پاکستان کی عوام نئی سوچ کا انتخاب کرے گی۔