بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار ) مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے آج بورے والا پہنچیں گے۔ مقامی قیادت کی جانب سے جلسہ عام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بورے والا میں اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ حاصل کرنے کے لیے جلسہ عام میں شرکت کریں گے جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے مرکزی شاہراہ پر متعدد مقامات پر بند کیا گیا اور جلسہ کے شرکاء کے لیے بھی سخت قواعد و ضوابط وضع کیے گئے ہیں۔
نوازشریف آج سخت سکیورٹی میں بورے والا جلسہ سے خطاب کریں گے
Jan 26, 2024