اقتدار کیلئے کسی سے مذاکرات نہیں کرونگا: بانی پی ٹی آئی 

Jan 26, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سیاست نہیں آزادی کی تحریک ہے، ایک مفرور کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔اعظم خان کو 40 روز تک اغوا رکھا گیا اور خاور مانیکا کو دباؤ میں لایا گیا، میڈیا کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی بھی مثال نہیں ملتی، مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ٹکٹوں کا اختیار میں نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو سونپا تھا، شیخ رشید نے پریس کانفرنس کی تھی جس کی وجہ سے حمایت نہیں کی گئی۔ میں اقتدار کے لیے مذاکرات کسی سے نہیں کروں گا۔ باجوہ کو توسیع دی اس نے کہا کہ ان کو این آر او دو، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی تھی اس سے 80 فیصد دھاندلی ختم ہو جاتی۔ نواز شریف نے ایمانداری سے آج تک کوئی کام نہیں کیا، پاکستان میں اس وقت بہت بڑا معاشی بحران ہے۔ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں۔

مزیدخبریں