کابل نیشنل پولیس ٹریننگ سینٹر  میں افغان سیکورٹی گارڈزکے تربیتی کورس مکمل 

کابل( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان میں درجنوں سیکورٹی گارڈز نے آج وزارت داخلہ کے تحت کابل نیشنل پولیس ٹریننگ سینٹر سے تربیتی کورس مکمل کرلی۔باختر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق؛ اس موقع پر وزارت داخلہ کے انتظامی تعینات چیف کانسٹیبل نور جلال جلالی نے تربیت حاصل کرنے والے سیکیورٹی گارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ اسلامی نظام حکومت کی حفاظت کر رہے ہیں، جو افغان مجاہد عوام کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے، اور اس نظام حکومت کی حفاظت اور حمایت ہر افغان کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر کابل نیشنل پولیس کے تربیتی مرکز کے کمانڈر مولوی عبداللہ یاسر نے کہا کہ اس تربیتی مرکز کے چار ماہ کورس کے ابتدائی تربیتی دورانیے سے 136 سیکورٹی گارڈز تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن