8 فروری کو نوجوان باہر نکلیں ، اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں: پلڈاٹ

Jan 26, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)پلڈاٹ کی طرف سے منعقد کیے گئے میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ الیکشن کے دن اپنی پسند کی پارٹیوں کو ووٹ دیں۔ یہ پیغام نوجوانوں کو ’’لاپتہ نوجوان ووٹرز‘‘ سے متعلق میڈیا کیلئے پلڈاٹ کے بریفنگ سیشن میں کہی گئی۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے بتایا کہ 8 انتخابات میں 44 فیصد کے اوسط مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ سے 13 فیصد کم ہے۔ یوتھ ووٹر کا اوسط ٹرن آؤٹ 31.5 فیصد جبکہ خواتین کا ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں اور اس کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے سیاسی اور انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ معروف تجزیہ نگار بے نظیر شاہ نے کہا کہ ہندوستان کا تجربہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ای سی آئی ووٹنگ کی طاقت کے بارے میں نوجوانوں کو متاثر کرنے کیلئے مشہور شخصیات کی طاقت کو شامل کرتی ہے۔ سینئر تجزیہ کار سلیمان غنی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے صرف ووٹروں سے ووٹ لینے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ قبل ازیں پلڈاٹ کی جوائنٹ ڈائریکٹر آسیہ ریاض نے سیشن کا آغاز کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ آنیوالے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے نوجوانوں کو متحرک اور متاثر کرنے کی ضرورت کیوں ہے۔

مزیدخبریں