لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ندیم بٹ نے کہا قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں 8 فروری کو مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی۔ زندہ دلان لاہور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور شیر پر ہی مہر لگائیں گے۔ ہم دن رات محنت کررہے ہیں۔ عوام میں جوش و خروش دیدنی ہے۔ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے گی۔ ملکی خوشحالی ترقی کے راستے کھل رہے ہیں۔ قوم روشن منزل کو دیکھ رہی ہے۔