لاہور(نیوز رپورٹر) وائس چیئرپرسن جہاں آرا وٹو نے ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ،فاؤنڈر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،لاہورسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم اور ان کی ٹیم کی جانب خواتین کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے وائس چیئرپرسن کو بریفنگ دی گئی۔ اس دوران پی ایس پی اے کے نئی زندگی اور مساوات پروگرام کے تحت خواتین اور ٹرانسجینڈ کی معاشی خود انحصاری پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ وائس چیئر پرسن نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت چلنے والے دیگر فلاحی پروگراموں اور ان سے مستفید ہونے والی خواتین کی سماجی و معاشی خود مختاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جہاں آرا وٹو کی ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم سے ملاقات ،خواتین کی خودمختاری پر گفتگو
Jan 26, 2024