ٹریفک پولیس ،آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ سروسز شروع

Jan 26, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) ٹریفک پولیس پنجاب اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے ای خدمت مرکز ارفع ٹاور میں شہریوں کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ سروسز بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ای خدمت مراکز میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے اجرا سے شہریوں کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہو گی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ای خدمت مراکز میں ایک چھت تلے ڈرائیونگ لائسنس سمیت 160 سے زائد خدمات میسر ہونے سے شہریوں کے وقت اور وسائل کی بچت ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز پی آئی ٹی بی محمد وسیم بھٹی نے سروسز کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے دیگر ای خدمت مراکز میں بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ سروسز کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں