نوجوان طبقہ حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہوکر بیرون ممالک جارہا ہے:طلحہ سعید

Jan 26, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر اور حلقہ این 122 سے قومی اسمبلی کے امیدوار حافظ طلحہ سعید نے کہا ملک کا نوجوان طبقہ حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہوکر بیرون ممالک کا رخ کررہا ہے۔ پاکستان کے نوجوان ہر طرح کی صلاحیت سے مالا مال ہیں لیکن ہماری حکومتوں کی ترجیح ان لوگوں کو باہر بھیج کر معمولی زرمبادلہ کے حصول پر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ رہا اور باقی دنیا ہماری اعلیٰ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔مرکزی مسلم لیگ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک سے باہر محض حصول روزگار کیلئے جانے کی حوصلہ شکنی کرے گی۔

مزیدخبریں