لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں یونیورسٹی آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن پر دوسری 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی پیمرا محمد اکرم، ڈاکٹر آصف رضا، نامور میڈیا نمائندگان سمیت دیگر نجی و سرکاری یونیورسٹیز سے فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت ترکی، امریکہ اور کینیڈا سے ماہرین، ریسرچرز اور میڈیا ایکسپرٹس نے شرکت کی۔