پنجاب حکومت سندھ کے نمایاں غیر منافع بخش تعلیمی ادارے کی اعانت کریگی 

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب حکومت سندھ کے تعلیمی شعبے سے وابستہ ایک نمایاں غیر منافع بخش ادارے کو اپنا فلاحی سکولوں کے نیٹ ورک کو پنجاب تک توسیع دینے پر بھرپور اعانت فراہم کریگی تاکہ صوبے کے زیادہ سے زیادہ ناخواندہ بچوں کو تعلیم یافتہ بنایا جاسکے۔ اس بات کا اعلان پنجاب کے وزیر رائے صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو کیا۔ تقریب کا اہتمام غیر منافع بخش ادارے گرین کریسنٹ ٹرسٹ نے کیا تھا۔  لاہور کی تاجر برادری کی بڑی تعداد نے جی سی ٹی کی اس فلاحی مہم کیلئے عطیات کا اعلان کیا کہ جس کے تحت وہ سال 2025 تک سندھ میں 250 سکول قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ صوبے کے کل ایک لاکھ ناخواندہ بچوں کو تعلیم یافتہ بنایا جاسکے۔ جی سی ٹی پچھلے 29 سالوں میں سندھ میں 166 فلاحی سکول قائم کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن