قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح چونیاں میں پرانی رنجش پر کچہری کے احاطہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے زیر حراست شخص کی جان لے لی جبکہ احاطہ میں موجود پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔قصور کے نواح چونیاں میں پرانی رنجش پر ملزم ارشد نے فائرنگ کرکے پولیس کے زیر حراست قدرت اللہ کی جان لے لی جبکہ احاطہ میں موجود پولیس اہلکار سلمان سمیت،سنی،مصباح عرف اللہ وسایا اور حیدر شبیر زخمی ہوگئے۔وجہ عناد یہ تھی کہ ملزم ارشد کے بھائی کو چند ماہ قبل قدرت اللہ وغیرہ نے قتل کیا تھا۔ریسیکو عملے نے زخمیوں کو لاہور ہسپتال منتقل کردیا۔
قصور‘احاط کچہر ی میں مخالفین کی فائرنگ سے زیرحراست ملز م قتل‘5افرادزخمی
Jan 26, 2024