کوٹ رادھاکشن ‘مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی امیدوار پرفائرنگ‘مقدمہ 

کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم افراد کی امیدوارصوبائی اسمبلی پرفائرنگ ‘پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 175جاوید عثمان گذشتہ روز گھر سے نکل کر نماز فجر ادا کرنے کے لیے جیسے ہی گھر سے باہر نکلا توجاوید کے تعاقب میں گھر کے سامنے کھڑے ہوئے چار نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کردی‘نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن