لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں ناصر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 85 ہزار زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نصیر آباد میں ضمیر اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 80ہزار، زیورات ، موبائل فون، سول لائن میں علی سے 65ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں بابر سے 98ہزار، موبائل فون، گجر پورہ میں نعمان 75ہزار، موبائل فون، فیکٹری ایریا میں نذیر سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی اور موبائل فون، لٹن روڈ میں کامران سے 25ہزار، موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں فہد سے 17ہزار، موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے ڈیفنس، جوہر ٹاؤن، نواں کوٹ میں سے 3 گاڑیاں، مزنگ میں رکشہ جبکہ ہڈیارہ، گڑھی شاہو، ٹاؤن شپ، کاہنہ، داتا دربار، راوی روڈ، رائیونڈ سٹی اور مناواں میں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔