بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلئے سافٹ ویئر تیار

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر تیار کر لیاہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سافٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے۔ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونیوالے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ عائد ہو گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سافٹ ویئر ایس ایس پی رفعت بخاری نے ایم ڈی سیف سٹیز احسن یونس کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے،جس کے ذریعے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کیساتھ ساتھ جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا، لہذا شہری دوران سفر حادثات اور بھاری جرمانے سے محفوظ رہنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے کہاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تیار کردہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی ٹریس کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا انفرادی سوفٹ ویئر ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب پولیس کی پولیسنگ صلاحیتوں میں یقینی اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...