کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف مونس الٰہی کی اپیل ہائیکورٹ سے بھی خارج 

Jan 26, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 64 گجرات سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الٰہی کی درخواست کا تحریری فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مونس الٰہی کی درخواست خارج کر دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے کاغذات نامزدگی میں غلط معلومات فراہم کیں۔ مفرور اور دو مقدمات میں اشتہاری ہے۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے مطابق مونس الہی دو مقدمات میں اشتہاری ہو چکا ہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق مونس الٰہی کے تجویز کنندہ اور تصدیق کنندہ جانچ پڑتال کے دوران پیش نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں