گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار گوحرانوالہ الیکشن بورڈ نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ عامر منیر باگڑی ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور رانا علی آفتاب جنرل سیکرٹری منتخب۔ کامیاب امیدواروں کا سیشن کورٹ میں جشن۔ ڈھول کی تھاپ پر وکلاء نے بھنگڑے ڈالے۔ نو منتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ مٹھائی بھی کھلائی گئی۔ عامر منیر باگڑی 898 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے۔ رانا علی آفتاب خاں 1097 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ رانا بلال احمد 922 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر ، چوہدری جہانگیر سندھو 1224 ووڑ لیکر نائب صدر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ زبیراسلم جنجوعہ 1180 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ ارسلان خان 1097 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ازقا نورین 1023 ووٹ لیکر لائبریری ،سیکرٹری کی نشست پر کامیاب قرار پائیں۔محمد جنید محبوب 993 ووٹ لیکر آڈیٹر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے انتخابات وکلاء میں جھگڑے کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔ 13 جنوری کو ملتوی ہونے والے انتخابات پر دوبارہ پولنگ کروائی گئی۔
گوجرانوالہ بار الیکشن ‘عامر منیرصدر‘ علی آفتاب جنرل سیکرٹری منتخب
Jan 26, 2024