رہائشی سکیم کیلئے اراضی، ہائیکورٹ نے کاہنہ کی قریبی آبادی کو بے گھر کرنے سے روک دیا 

Jan 26, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کاہنہ کے قریب گاؤں تھے پنجو کی آبادی ایکوائر کر نے کے کیس میں ایل ڈی اے کو درخواست گزاران کو بے گھر کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے حکومت پنجاب سمیت فریقین سے یکم فروری کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو معاوضے کی ادائیگی بارے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ غریب لوگوں کو آج بے گھر کر رہے اور معاوضہ بعد میں دیں گے۔ بے گھر ہونے کے بعد یہ لوگ کہاں جائیں گے، کیا سڑکوں پر رہیں گے، معاوضے کی ادائیگی میں تو کئی سال لگ جاتے ہیں، آپ معاوضہ کی ادائیگی کے بغیر لوگوں کیسے بے گھر کرسکتے ہیں؟۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گاؤں کی آبادی 400 گھروں پر مشتمل ہے۔ درخواست گزاران کو ڈی سی ریٹ سے بھی کم معاوضہ دیا جارہا ہے، درخواست گزاروں کو معاوضہ دینے کی بجائے بے گھر کیا جارہا ہے، عدالت درخواست گزاروں کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دے۔ 

مزیدخبریں