انتخابات میں تاریخ کا اختیار دینے  کے خلاف درخواست الیکشن کمشن  سرکاری وکیل معاونت کیلئے طلب

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے الیکشن کمشن کو عام انتخابات میں تاریخ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمشن اور سرکاری وکیل کو معاونت کے لیے 29 جنوری کو طلب کرلیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کرکے شق 57 شامل کی گئی۔ الیکشن کمشن کو ایکٹ کی دفعہ 57 کے تحت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار دیا گیا ہے۔ آئین کے تحت صدر پاکستان عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر سکتا ہے۔ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار الیکشن کمشن کو دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمشن ایکٹ کی دفعہ 57 کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...