الیکشن سے پہلے عمران خان کی  رہائی  کا کوئی امکان نہیں ، منظور وسان

 کراچی(آئی این پی)پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ  الیکشن سے پہلے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے،  اگر کوئی چاہے بھی تو عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کروا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی جب کہ جہانگیر ترین سپورٹ لینے کے لیے نواز شریف کی سائیڈ لے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین پہلے الیکشن جیتے تو سہی، پھر دیکھیں گے۔ ن لیگ کے سربراہ کو قدرت نے مایوسی دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن