مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) آر پی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا کی اخوت یونیورسٹی مصطفی آباد آمد، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے، چیئرمین اخوت فاو¿نڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کی ،ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی ، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پورہ بھی انکے ہمراہ تھے ، آر پی او شیخوپورہ اخوت یونیورسٹی کے طلبا میں گھل مل گئے، آر پی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا کی آمد کے موقع پر طلبہ نے اخوت کالج اور اخوت کے دنیا کے سب سے بڑے قرضہ حسنہ کے پروگرام کے حوالے سے بریفننگ دی ۔