محسن ایوب خان اہلیان ٹیکسلاکے حقیقی ترجمان بن چکے ،سیدظہیرالحسن شاہ

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) نوجوان تعلیم یافتہ باہمت امیدوارمحسن ایوب خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرانتخابی مہم کے دوران علاقہ ٹیکسلامیں نوجوانوںکے اندربڑی جلدی سے مقبولیت حاصل کرگئے،محسن ایوب خان موجودہ دورکے متحرک نوجوانوںمیںپرخلوص جذبہ رکھنے والے منفردامیدوارکے طورپرسامنے آئے ہیں،علاقہ ٹیکسلاکی مختلف برادریوںنے اوران کی سرکردہ شخصیات نے محسن ایوب خان کی کامیابی کیلیئے نوجوانوںکے سرپردست شفقت رکھ دیاہے،محسن ایوب خان حلقہ PP-12سے انتخابی نشان شیرپرواضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرینگے،ان خیالات کااظہارذیلدارآف ٹیکسلا سید ظہیرالحسن شاہ نے امیدوارمحسن ایوب خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میںعوام رابطہ مہم کے دوران عوامی جوش وخروش دیکھنے کے بعدنوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ٹیکسلاکی مشہورشخصیت سینئرایڈوکیٹ سیدناظم حسین شاہ کے ہونہارفرزندسیدذیشان مہدی ایڈوکیٹ،میاںحمزہ رفیع،صاحبزادہ سیدسیف علی شاہ کاظمی،بلدیہ ٹیکسلاکے سابقہ چیئرمین سیدمحمودحسین شاہ مرحوم کے بیٹے سیدمہدی شاہ،بھی موجودتھے،سیدظہیرالحسن شاہ نے مزیدکہاکہ امیدوارمحسن ایوب خان ٹیکسلاکے عوام کی امنگوںکے ترجمان بن چکے ہیں،اورجس علاقہ میںبھی محسن ایوب خان قدم رکھتے ہیں،لوگ ان کے استقبال کیلیئے بڑی تعدادمیںجمع ہوجاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن