گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ، نواز شریف کے شیدائیوں کا شہر ہے ،جاوید اخلاص

گوجرخان (نامہ نگار) حلقہ این اے 52 گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے گوجرخان میاں محمد نواز شریف کے شیدائیوں کا شہر ہے حلقہ کے عوام میاں محمد نواز شریف کے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے 8 فروری کو حلقہ کے عوام میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو منتخب کریں گے پورے ملک سے شیر تاریخی فتح حاصل کرے گا اور میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہونگے میاں محمد نوازشریف پوری قوم کی امیدوں کا محور اور مرکز ہیں جو اپنی معاشی پالیسیوں کے ذریعے ملک کی معیشت کو مستحکم کریں گے اور پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 راجہ محمد جاوید اخلاص امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8 چوہدری افتخار احمد وارثی نے سابق چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین تحصیل گوجرخان کی صدر شازیہ سلطانہ بٹ سٹی صدر شمشاد بیگم لیڈی ڈاکٹر گلناز کی قیادت میں آنے والی مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ کے صدر احمد شاہ خان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن