گوجرخان (نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت راجہ قاسم یعقوب آف یو کے نے کہا ہے کہ گوجرخان کا ووٹ بہت بابرکت ہے اس ووٹ سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم ، اسپیکر قومی اسمبلی ،وفاقی وزیر، صوبائی وزیر، ضلع ناظم راولپنڈی جیسے عہدوں پر فائز رہے اپنی سیاسی جماعتوں میں بہترین پوزیشن حاصل کی زندگی بھر پروٹوکول بھی ملامگر اس کے بدلے میں گوجر خان کے لوگوں کوکوئی اچھا سرکاری ہسپتال ،کوئی اچھا سرکاری سکول یا یونیورسٹی نہیں ملی ووٹ کا استعمال کسی سیاستدان کی جانب سے غمی خوشی میں شرکت کرنے کے معیار پر نہیں ہونا چاہیے اگر ایسا ہوا تو نتائج وہی ہوں گے جو گزشتہ چالیس سال سے آرہے ہیںانہوں نے کہا کہ اپنے ووٹ کااستعمال صحیح لوگوں کے لیے کریں، ایماندار،محنتی، پڑھے لکھے اور وژن کے ساتھ لیڈرکاانتخاب کریں ایسے لیڈر کا انتخاب نہ کریں جو صرف آپ کا ووٹ لے اور پھر اقتدار کے مزے لوٹے ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے صحیح قیادت کاانتخاب کریں۔