راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ کی یونین کونسل بھڈانہ آمد

گوجرخان (نامہ نگار) اسپیکر قومی اسمبلی و امیدوار ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ چوہدری اعظم پرویز کی یونین کونسل بھڈانہ آمد،اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے راجہ ارسلان، راجہ بابر، حاجی لیاقت و دیگر ساتھیوں سے ملاقات کی اس موقع پرراجہ ارسلان، راجہ بابر اور حاجی لیاقت نے پوری برادری سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور عام انتخابات میں امیدوار ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی راجہ پرویز اشرف نے ان کی ذات اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کے اظہار پر تمام زعماءکا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن