مری (نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزدامیدوار حلقہ این اے 51 را جہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام منفی سیاست کرنے والے عناصر کو ہر موقع پر مسترد کر چکے ہیں،مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا محور ملک کی ترقی و خوشحالی ہے۔معروف سماجی شخصیت میجر(ر)ذوالفقار عباسی کی رہائش گاہ پر علاقائی عمائدین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو آئینہ دکھا چکے ہیں، آج پاکستان کے جو حالات ہیں ان کی ذمہ داری 2018 میں چوری کئے گئے انتخابات پر ہے، مسلم لیگ(ن)کی سیاست کا محور ملک کی ترقی و خوشحالی ہے،مسلم لیگ ن نے ہر بحران سے ملک کو نکالا اور ترقی کے راستے پر گامزن کیا ۔ امیدواد پی پی 7 راجہ صغیر احمد نے کہا کہ2013 میں ملک کو بیس ، بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا سامنا تھا ، مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آ کر ملک کواندھیروں سے نکالا اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔خطہ کوہسار اور کہوٹہ کے غیور او ر باشعور عوام قائد محمدنوازشریف سے پیار کرتے ہیں اسی طرح محمدنواز شریف بھی خطہ کوہسار کے عوام سے پیا ر کرتے ہیں۔دیگر مقررین نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اپنی الیکشن کمپین کا حصہ بنانے کا عزم کیا۔اس موقع پر کرنل (ر) ضیا اللہ عباسی، بریگیڈیئر (ر) طاہر محمود عباسی ، کرنل (ر)مسعود عباسی، کرنل (ر) اختر عباسی ، کرنل (ر)معروف، طارق پرویز ایڈووکیٹ اور تحصیل کہوٹہ کے دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی اجلاس میں تمام شرکا نے مسلم لیگ کے امیدواروں کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔