گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شیر کے نشان پر لگائی گئی مہر ملکی تقدیر بدل دے گی،عوام پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار پی پی 65 پیر غلام فرید کی انتخابی مہم کے دوران فرید ٹاﺅن میں اہل علاقہ سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر سابق کونسلر کاشف، اصغر منہاس، منظور منہاس، افضل جٹ، میاں شمشاد بھی موجود تھے، شازیہ فرید نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ترقی والی پارٹی ہے اور عوام کا شیر کو دیا جانے والا ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
8 فروری کو شیر کے نشان پر لگائی گئی مہر ملکی تقدیر بدل دےگی: شازیہ فرید
Jan 26, 2024